نئے عہد نامے میں 21 خطوط موجود ہیں جو ابتدائی مسیحی رہنماؤں نے قدیم رومی دور میں یسوع کے پیروکاروں کی مختلف جماعتوں کو لکھے تھے۔ یہ خطوط علم الہیات اور رہنمائی سے بھرپور ہیں جو یہ سکھاتے ہیں کہ یسوع کے پیروکاروں کی جماعت ہونے کا کیا مطلب ہے، لیکن یہ کبھی کبھار گہرے اور سمجھنے میں مشکل بھی ہو سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم قدیم خطوط لکھنے کے ادبی انداز کو دریافت کریں گے اور دکھائیں گے کہ کس طرح ایک خط کے آغاز سے آخر تک بنیادی خیالات کو سمجھا اور پہچانا جا سکتا ہے۔