نئے عہد نامہ کے خطُوط: تاریخی سیاق و سباق
یسوع کی تماثیل
یسوع ناصری ایک ماہر کہانی گو تھا، اور اس کی بیشتر مشہور تعلیمات تمثیلوں کی صورت میں سنائی گئیں۔ لیکن یہ کہانیاں صرف سکھانے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔ یسوع نے کہا کہ یہ تمثیلیں خدا کی بادشاہی کی آمد کے بارے میں اس کے پیغام کو ظاہر کرنے اور چھپانے دونوں کے لیے بنائی گئی تھیں۔ اس ویڈیو میں، ہم یسوع کی تمثیلوں کے بنیادی موضوعات کا جائزہ لیں گے اور یہ پوچھیں گے کہ اس نے انہیں اپنے پیغام کے لیے بنیادی ذریعہ کے طور پر کیوں استعمال کیا۔ #BibleProject #Bible
انجیل مُقدس
نئے عہد نامے میں یسوع ناصری کی چار قدیم سوانح عمریاں شامل ہیں، اور مجموعی طور پر انہیں 'انجیل' کہا جاتا ہے۔ ہر ایک کہانی کو ایک خوشخبری کے اعلان کے طور پر بتایا گیا ہے کہ مصلوب اور زندہ ہونے والا یسوع قوموں کا سچا حکمران ہے۔ اس ویڈیو میں ہم جانیں گے کہ یہ تحریریں کیوں لکھی گئیں اور آپ انہیں مزید گہری بصیرت کے ساتھ کیسے پڑھ سکتے ہیں۔ #BibleProject #Bible
سُلیمان کی کُتب
اسرائیل کے سب سے عقلمند بادشاہ، سلیمان، کا تعلق بائبل کی تین کتابوں سے ہے: امثال، واعظ، اور غزل الغزلات۔ ہر کتاب اس بات پر ایک منفرد نقطہ نظر پیش کرتی ہے کہ انسان حکمت کیسے حاصل کریں اور خدا کا احترام کیسے کریں۔ اس ویڈیو میں، ہم مختصر طور پر دیکھیں گے کہ ہر کتاب کا پیغام بائبل کی مجموعی کہانی میں کس طرح شامل ہوتا ہے۔ #BibleProject #Bible
شریعت
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بائبل کی پہلی کتابوں میں اتنے سارے قدیم بائبل کے قوانین کیوں ہیں؟ جدید قارئین کو ان قوانین کا کیا کرنا چاہیے، اور ان میں سے کچھ اتنے عجیب کیوں ہیں؟ اس ویڈیو میں، ہم جانیں گے کہ یہ قوانین قدیم اسرائیل کو کیوں دئیے گئے تھے اور وہ بائبل کی مجموعی کہانی میں کس طرح شامل ہوتے ہیں۔ #BibleProject #Bible
انبیاء
عہد نامہ قدیم کے انبیاء کی کتابیں گہری شاعری اور حیرت انگیز منظر کشی سے بھری پڑی ہیں۔ اگر آپ نے انہیں پڑھنے کی کوشش کی ہے، تو امکان ہے کہ آپ دلچسپی بھی محسوس کریں گے اور الجھن کا شکار بھی ہوں گے۔ اس ویڈیو میں، ہم سیکھیں گے کہ یہ نبوتی کتابیں بائبل کی کہانی میں کس طرح حصہ ڈالتی ہیں اور انہیں زیادہ توجہ سے پڑھنا کیوں ضروری ہے۔ #BibleProject #Bible
زبور کی کتاب
زبور کی کتاب بائبل میں شاعری کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس ویڈیو میں، ہم اس کتاب کی ساخت اور بنیادی موضوعات کا جائزہ لیں گے، جسے شروع سے آخر تک پڑھنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ زبور ایک ادبی ہیکل کی دعوت ہیں جہاں آپ خدا سے مل سکتے ہیں اور بائبل کی مکمل کہانی کو شاعرانہ انداز میں دوبارہ سن سکتے ہیں. #BibleProject #Bible
بائبلی شاعری میں استعارہ
یہ سمجھنا کہ بائبل میں استعاروں کا استعمال کیسے کیا جاتا ہےجو کہ بائبل کی شاعری کو پڑھنے کے لیے ایک ضروری ذریعہ ہے۔ جب بھی کوئی شخص ایک چیز کو دوسری چیز کے بیان کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، تو وہ استعاراتی سوچ استعمال کر رہا ہوتا ہے، چاہے اسے اس بات کا احساس ہو یا نہ ہو۔ بائبل میں اور ہماری روزمرہ کی گفتگو میں استعارے ہر جگہ موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں، ہم بائبل کی زبان کے اس اہم پہلو کا جائزہ لیں گے۔ #BibleProject #Bible
بائبلی شاعری کا فن
کیا آپ جانتے تھے کہ بائبل کا ایک تہائی حصہ قدیم اسرائیلی شاعری ہے؟ شاعری انسانوں کے بات چیت کرنے کا ایک خوبصورت اور فنکارانہ طریقہ ہے، لیکن اکثر اسے سمجھنا سب سے مشکل ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں، ہم بائبل کی شاعری کی منفرد خصوصیات کا جائزہ لیں گے تاکہ آپ خود اس کی خوبصورتی اور طاقت دریافت کر سکیں۔ #BibleProject #Bible
بائبلی بیانیہ میں ڈئزائن کے نمونے
بائبل کے مصنفین نے کہانی کو یکجا کرنے کے لیے ساختی نمونے کو ایک اہم ذریعے کے طور پر استعمال کیا ہے۔ عہد نامہ قدیم اور جدید کی انفرادی کہانیوں کو بار بار دہرائے جانے والے الفاظ اور متوازی موضوعات کے ذریعے ایک دوسرے سے مربوط کیا گیا ہے۔ یہ نمونے بائبل کی کہانی کے بنیادی موضوعات کو نمایاں کرتے ہیں اور یہ دکھاتے ہیں کہ یہ سب کس طرح یسوع تک پہنچتا ہے. #BibleProject #Bible ویڈیو کریڈٹ: زبان۔ مقامی پروڈکشن ٹیم PAK7 اصل انگریزی مواد اور پروڈکشن BibleProject, پورٹ لینڈ، اوریگون، امریکہ
بائبلی بیانیہ میں ترتیب
ہر کہانی کو کہیں نہ کہیں وقوع پذیر ہونا پڑتا ہے، اور اکثر مقامات کی ایک خاص اہمیت یا معنی ہوتے ہیں جو وہاں پہلے سے ہو چکے واقعات سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو میں، ہم دیکھیں گے کہ بائبل کے مصنفین کس طرح منظر نگاری کا استعمال کرتے ہوئے پڑھنے والوں کی توقعات پر پورا اترتے ہیں یا انہیں حیران کر دیتے ہیں۔ بائبل کی کہانیوں میں جگہوں اور وقت پر دھیان دینے سے آپ گہرے مطلب سمجھ سکتے ہیں۔ #BibleProject #Bible ویڈیو کریڈٹ: زبان۔ مقامی پروڈکشن ٹیم PAK7 اصل انگریزی مواد اور پروڈکشن BibleProject, پورٹ لینڈ، اوریگون، امریکہ